counter easy hit

خوشگوار موڈ

رات کو میٹھی اور پرسکون نیند سونا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن صبح جاگ کر خوشگوار موڈ اور زیادہ پرسکون کیفیت کیسے حاصل کی جائے اس کا راز ایک سروے میں سامنے آیا جس میں بتایا گیا ہے جو لوگ بیڈ کی بائیں جانب سو کر اٹھتے ہیں وہ زیادہ خوش مزاج ہوتے ہیں۔ برطانیہ میں کئے گئے سروے کے مطابق جو لوگ بیڈ کی دائیں جانب سوتے ہیں تو جاگتے وقت ان ک مزاج میں چڑچڑا پن 7 فیصد ان لوگوں سے زیادہ ہوتا ہے جو بیڈ کی بائیں جانب سوتے ہیں جب کہ دائیں جانب سونے والے دوسرے لوگوں سے 3 فیصد زیادہ اپنی ملازمت سے ناخوش ہوت ہیں سروے مٰیں ایک دلچسپ بات سامنے آئی کہ بیڈ کی بائیں جانب سونے والے دائیں جانب سونے والوں سے 9.5 زیادہ خوش شکل بھی ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا کہ اس بات پر 2011 میں کئے گئے سروے میں بھی بیڈ کے دائیں جانب اور بائیں جانب سونے کے اثرات پر یہ ہی نتائج سامنے آئے تھے۔ جبکہ امریکہ میں کئے گئے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ 40 فیصد امریکی اپنی مرضی سے منتخب کردہ بیڈ کی سائیڈ پر سوتے ہیں اور اگر وہ اپنی عادت کے خلاف سوئیں تو وہ اگلی صبح اچھے موڈ کے ساتھ نہیں اٹھتے۔