counter easy hit

برطانیہ میں داخلےپرپابندی لگائی تو سرمایہ کاری منسوخ کردوں گا،ٹرمپ

 investments in the UK, Trump

investments in the UK, Trump

واشنگٹن…….امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگائے جانے کی صورت میں ستر کروڑ پاونڈ کی سرمایہ کاری منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ٹرمپ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا اسکاٹ لینڈ میں دو مختلف منصوبوں پر ستر کروڑ پاونڈ سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے ۔ مسلمانوں کے خلاف بیان پر برطانیہ میں پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد افرا د نے ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پابندی کی درخواست پر دستخط کئے تھے۔ اس درخواست پر دارالعلوم میں اس مہینے بحث ہو گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر برطانیہ میں ان کے داخلے پر پابندی لگائی گئی تو وہ اسکاٹ لینڈمیں70کروڑپاؤنڈکی سرمایہ کاری منسوخ کر دیں گے۔