counter easy hit

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن سدھارنے کا پلان تیار

لاہور:  محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن سدھارنے کا پلان تیار ہوگیا جب کہ انگلینڈ میں بائیومکینک ایکسپرٹ پال ہورین اور بولنگ کوچ کارل کرو کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

Plan ready for revenge bowling action of Mohammad Hafeezکیریئر میں 3بار پابندی کا شکار ہونے والے محمد حفیظ ایک بار پھر بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلیے تیار ہیں، آل راؤنڈر آئندہ ہفتے کے وسط میں انگلینڈ روانہ ہوں گے، بائیومکینک ایکسپرٹ پال ہورین اور بولنگ کوچ کارل کرو ان کے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد بولنگ ایکشن کی درستگی کا پلان بناکر دینگے،انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ محمد حفیظ وطن واپسی پر غیر ملکی ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے طریقہ کار کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایکشن کی اصلاح کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کریں گے،اس کام میں پی سی بی کی جانب سے قائم کی گئی۔

کمیٹی میں شامل علی ضیا،سجاد اکبر، سلیم جعفر اور علیم ڈار کے ساتھ اظہر محمود کی معاونت بھی حاصل ہوگی، اس دوران مقامی یونیورسٹی میں قائم پی سی بی کی بائیو مکینک لیب میں انھیں بھیج کر ایکشن کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تسلی ہونے پر آئی سی سی کے تحت  بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلیے بھجوایا جائے گا۔ ادھر پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ مجوزہ پلان کے بارے میں محمد حفیظ کو بھی اعتماد میں لیا گیا اور وہ عمل درآمد کرنے پر رضا مند ہیں ۔واضح رہے کہ آل راؤنڈر 2014 سے بولنگ ایکشن کے حوالے سے مشکلات کا شکار اور اب چوتھی بار درستگی کیلیے تیار ہیں۔