ننھی گلہری اور کوّے میاں کی دلچسپ لڑائی،یوں تو پیزا ہر ایک کو پسند ہے تاہم یہی پیزا کوّے میاں اور ننھی گلہری کا بھی فیورٹ ہے۔

Pizza amateur squirrel defends crow
یقین نہیں تو تصویر میں نظر آنے والے دلچسپ منظر ہی دیکھ لیں جس میں ننھی گلہری بھوکے کوّے سے پیزا سلائس بچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ یہ مناظر کینیڈا میں دیکھے گئے جہاں ایک گلری صاحبہ پیزا کھانے میں مصروف تھیں کہ کوّے نے دیکھا تو اُسکی بھی بھوک چمک اُٹھی ،بس پھر کیا تھا کوے نے بھی پیزا حاصل کرنے کیلئے گلہری کا خوب پیچھا کیا لیکن گلہری نے کہاں ہاتھ آنا تھا، کوّے میاں اور گلہری کی اس دلچسپ نوک جھونک سے دیکھنے والے بھی بیحد محظوظ ہوئے۔








