counter easy hit

روس اور ترکی کے درمیان پائپ لائن کی تعمیر کا سمجھوتہ طے پاگیا

Pipeline between Russia and Turkey signed the compromise of construction

Pipeline between Russia and Turkey signed the compromise of construction

استنبول: روس اور ترکی نے پائپ لائن کی تعمیر کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں جس سے ترکی اور مغربی یورپ کو قدرتی گیس فراہم ہوگی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق استبول میں ترکی اور روس کے وزرا برائے توانائی نے ایک تقریب میں گیس پائپ لائن کی تعمیر کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں، اس منصوبے کو ’ترک اسٹریم پائپ لائن پراجیکٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تقریب میں وسی صدر ولادی میر پیوتن اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی شریک تھے۔ سمجھوتے کے تحت 2019 کے آخر تک بحیرہٴ اسود کے اندر سے دو پائپ لائنیں تعمیر کی جائیں گی، جن میں سے ایک ترکی کو گیس پہنچائے گی جب کہ دوسری سے مغربی یورپ کو گیس فراہم ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے تاہم اس کے بعد امریکی اقدامات پر دونوں ممالک ایک مرتبہ پھر قریب آئے ہیں اور ان کے درمیان تعلقات میں بھی زیادہ گرم جوشیپائی جاتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website