counter easy hit

پنڈی بھٹیاں: دھند کے باعث 15 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، 25 زخمی

پنڈی بھٹیاں میں دھند کے باعث موٹروے ایم 2 پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی 15 گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے

Pindi bhattian: 15 vehicles collapsed due to fog, one person died, 25 injuredپنڈی بھٹیاں میں دھند کے باعث موٹروے ایم 2 پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی 15 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہونے کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ حادثہ سیال موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں دھند کی وجہ سے قافلے کی صورت میں چلنے والی 15 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔