counter easy hit

اسلام آباد ائیر پورٹ سے پی آئی اے کا قیمتی سامان چوری

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپوں مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔

PIA's valuables luggage stolen from the Islamabad airportاسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا ہے۔ چوری ہونے والے سامان میں 3 ایئرکنڈیشنر، 7 صوفہ سیٹ، اسٹینڈ والے پنکھے، ریوالونگ چیئرز، پانی کے ڈسپنسر، 2 ڈائنگ ٹیبلز، 2 ایل ای ڈیز، 2 کمپیوٹر، دیواروں کے پردے اور دیگر سامان شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق چوری ہونے والا سامان نیوایئرپورٹ منتقل کیا جانا تھا اور ٹی جی ایس مینیجر اختررانا کے آفس کا سامان تھا تاہم رات گئے ٹی جی ایس آفس سے ایپرن والی سائیڈ سے سامان چرا لیا گیا۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام کو چوری اور سامان کی تفصیلات کے حوالے سے میل کردی گئی ہے۔