counter easy hit

پی آئی اے طیارہ حادثات، انشورنس کی رقم ایک کروڑ کردی گئی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) قومی ائر لائن نے طیاروں کے حادثے میں جاں بحق افراد کے انشورنس کی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک نے بڑا اعلان کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے فی کس ملیں گے جبکہ انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے لواحقین کو قانونی دستاویزات مکمل کرنا ہوں گی۔ اس ضمن میں ائیرلائن کے سربراہ کہتے ہیں صرف 3 لواحقین نے دستاویزات جمع کرائی ہیں، دوسرے بھی جلد جمع کرائیں تاکہ انہیں انشورنس کی رقم مل سکے۔ واضح رہے کہ انشورنس کمپنی نے متاثرہ گھروں کا سروے بھی مکمل کرلیا ہے رپورٹ آنے کے بعد معاوضہ دیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website