counter easy hit

روا ں سال پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کا امکان

PIA and Pakistan Steel

PIA and Pakistan Steel

اسلام آباد……آئی ایم ایف کو دی جانے والی ضمانت کے مطابق پاکستان رواں سال کے دوران پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل سمیت 11 اداروں کی نجکاری کا پروگرام رکھتا ہے۔
آئی ایم ایف کو دی جانے والی ضمانت کے مطابق مارچ 2016 کے آخر تک پاکستان نے اسٹیل ملز کی مکمل نجکاری اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے 10 سے 15 فیصدحصص فروخت کرنے ہیں، جون کے آخرتک کوٹ ادّو پاورکمپنی کے 25 سے 40 فیصد اور پی آئی اے کے 26 فیصدحصص بیچنے کا پروگرام ہے۔جون میں ہی ماڑی پیٹرولیم کے 18اعشاریہ 39 فیصد اور پاک عرب ریفائنری کے 15 فیصد حصص فروخت کرنے کا منصوبہ ہے، منافع میں چلنے والی بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں فیسکو، آئیسکو اور لیسکو کی رواں سال ہی نجکاری کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ ناردرن اور جامشورو جنریشن کمپنیوں کی نجکاری بھی پروگرام کا حصہ ہے۔