counter easy hit

پیرس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، فرانسیسی فوٹوگرافرز کی پاکستان میں بنائی گئی دلفریب تصاویر کی نمائش

پیرس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ، فرانسیسی فوٹوگرافرز کی پاکستان میں بنائی گئی دلفریب تصاویر کی نمائش

پیرس 12 جولائی:2019 پاکستان کے قدرتی اور ثقافتی مناظر کی ایک خصوصی تصویری نمائش پیرس کے خوبصورت لگزمبرگ گارڈن میں منعقد کی گئی یہ نمائش اس ماہ کی 11 تا 22 جولائی 2019 تک جاری رہے گی۔

اس تصویری نمائش کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان، فرانسیسی سینٹ اور فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس تصویری نمائش میں دس فرانسیسی ٹور آپریٹرز اور فوٹو جرنلسٹ جنہوں نے گذشتہ سال ستمبر میں پاکستان کا دو ہفتوں کا دورہ کیا تھا انہوں نے اپنی تقریباً پچاس سے زائد تصویریں نمائش کیلئے پیش کیں۔

Photographic, exhibition, in, Paris, by, French, Photographers, to, Promote, tourism, in, Pakistan 

اس تصویری نمائش کا افتتاح گزشتہ روز پیرس میں کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق نے فرانسیسی فوٹوگرافرز اور ٹورآپریٹرز کا پاکستان کے شاندار پہاڑوں، آثارقدیمہ اور رنگارنگ لوک روایات کی مشترکہ طور پر نمائش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جناب ڈومینک ایزواس چیف ایگزیگٹیو افیسر برائے فرانسیسی ٹریول گائیڈ  ’پیتت فیت‘ کا اس نمائش کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ان کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

Photographic, exhibition, in, Paris, by, French, Photographers, to, Promote, tourism, in, Pakistan 

بعدازاں، فرانسیسی ٹورآپریٹرز اور فوٹوگرافرز نے اپنے دورہ پاکستان کے تجربے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شاندار پہاڑ، خوبصورت وادیاں، وسیع ثقافتی ورثہ، لوگوں کا دوستانہ رویہ اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان کا سیاحتی ڈھانچہ پاکستانی سیاحتی مواقعوں کو دنیا میں منفرد کرتا ہے۔ فرانسیسی ٹور آپریٹرز نے بتایا کہ انہوں نے فرانسیسی سیاحوں کیلئے جو ٹور پیکجز دیئے تھے انہیں ان کا بہت مثبت رسپانس حاصل ہوا ہے اور فرانسیسی سیاح اپنے سیاحتی دوروں کیلئے پاکستان کے ثقافتی اور سیاحتی مقامات کا انتخاب کر رہے ہیں۔

Photographic, exhibition, in, Paris, by, French, Photographers, to, Promote, tourism, in, Pakistan Photographic, exhibition, in, Paris, by, French, Photographers, to, Promote, tourism, in, Pakistan 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website