counter easy hit

ایک تصویر اپنے اندر ہزاروں الفاظ قید رکھتی ہے ، سعدیہ کیانی برطانوی نثراد پاکستانی

Local-Photographer-

Local-Photographer

برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے) ایک تصویر اپنے اندر ہزاروں الفاظ قید رکھتی ہے ، مقامی طور پر بالسل ہیتھ میں سالہاسال سے بسنے اور اسکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے والے معتبر افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس پروجیکٹ کو آغاز پذیرکیا گیا ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر برطانوی نثراد پاکستانی فو ٹو گرافر سعدیہ کیانی نے Legends of Balsall Heath Community Project کے اظہا ر تشکر کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر مسز رخسار فاطمہ ، مسٹر حقی علی آرٹسٹ ، انجیلا پیک ، رون فورڈ ، مسٹر جعفر رضا ، عبد اللہ رحمن چیف ایگزیکٹو آفیسر بالسل ہیتھ فورم ، طارق جہا ن اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ سعید یہ کیانی نے کہاکہ مقامی سطح پر اپنے علا قے کی فلا ح و بہبود اور اسکی خو شحالی کے لیے عزم رکھنے والے لوگوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی بے حد ضروری ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ اس علاقہ میں چلنے والی بس نمبر 50 ایک علاقہ کی نما ئندگی کرتی ہے اور یہ یورپ کی سب سے زیادہ مصروف ترین روٹ پر چلنے والی گاڑی ہے جو وہاں کے بسنے والے افراد سے وابستہ ہو نے کے ساتھ ساتھ اسکے اندر اور با ہر ماحول کو بھی ظا ہر کرتی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ آج اس منصوبہ کے قیام کے بعد آنے والی نسل نو اپنے اسلاف کی خدما ت اور محنت سے روشناس رہے گی اور انکو اس بات کا شعور حاصل ہو گا کہ مثبت اقدامات اٹھا نے والوں کو کس نہج پر ابھا را جا سکتا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ آج میڈیا کے منفی کردار اور کا ر کردگی کو دیکھ کر لوگ مایوسی و محرومی کا شکا ر دکھائی دیتے ہیں ایک درست تصویر اور رخ پیش کرنے کے لیے یہ مو ئثر اقدام اہمیت کا حامل ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ہر شخص اپنی پیشہ وارانہ مہا رت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہو ئے مثبت کردار ادا کرے تو بہتر فضا ء اور ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہر وہ شخص مبارکباد اور شکریہ کا مستحق ہے جس نے اس منصوبہ کی تکمیل اور کامیابی کے لیے میرے ساتھ بھرپور تعاون پیش کیا ہے اس میں سرفہرست یونیورسٹی آف برمنگھم اور میری پو ری ٹیم جنہو ں نے آج میرے فن اور مہا رت کو منظر عام پر اجا گر کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے ۔