counter easy hit

خدمت خلق کے پیکر عبدالستار ایدھی کے انتقال پر حاجی محمد جاوید عظیمی کا اظہار تاسف

Haji Jawed Azeemi

Haji Jawed Azeemi

ہالینڈ (پ۔ر) خدمت خلق کے پیکر عبدالستار ایدھی کے انتقال پر حاجی محمد جاوید عظیمی کا اظہار تاسف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوم کے محسن، خدمت خلق کے پیکر اور امن کے سفیر محترم جناب عبدالستار ایدھی کے انتقال پر روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ آج سارا پاکستان ایک بہترین اچھے اور سچے انسان سے محروم ہو گیا۔

مرحوم نے اپنی ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت کے لئے وقف کردی ہر پاکستانی ان کی بے لوث خدمات کا معترف ہے ایدھی مرحوم نے ساری زندگی بلا تفریق مذہب و مسلک ہر انسان کی خدمت کی اور دور جدیدمیں رہتے ہوئے سادہ زندگی بسر کرکے ہمارے لئے ایک مثال قائم کر دی۔

حاجی محمد جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم اس دنیا سے جاتے جاتے بھی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے کسی انسان کے اندھیرے کو اپنی آنکھوں سے روشن کرگئے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم اور اپنے محبوب مکرم ۖ کے صدقے سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین۔