counter easy hit

پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت کی چیٸرمین پیمرا سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے چیٸرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سے ملاقات کی اور انہیں الیکٹرانک میڈیا میں تنخواہوں کی عدم اداٸیگی کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ مالکان میڈیا کو تنخواہوں کی اداٸیگی کے لٸے مجبور کریں کیونکہ جو بھی ادارے غیر قانونی غیر آٸینی اقدامات کرتے ہیں تو پیمرا کی زمہ داری ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے انہیں روکے ملازمین کو ان کی محنت کا معاوضہ بروقت ادا نا کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے ایسے مالکان کی پیمرا چیکنک کرے جو اپنے آپ کو نقصان میں ظاہر کرکے کٸی کٸی ماہ کی تنخواہیں دینے سے گریزاں ہیں پرویز شوکت نے چیٸرمین پیمرا محمد سلیم بیگ سے کہا اس وقت صورتحال بہت گمبیر ہے آپ مداحلت کریں جس پر چیٸرمین پیمرا نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی کوشش کی ہے وہ اس حوالے سے اپنی کوششیں تیز کرینگے انہوں نے کہا کہ میں نے مالکان سے کہا ہے کہ وہ تنخواہوں کی بروقت اداٸیگی کو یقینی بناٸیں انہوں نے کہا کہ جو ہم نٸے لاٸسنس دینے جا رہے ہیں ان مالکان سے بھی ہم نے کہا ہے کہ وہ ملازمین کو بروقت معاوضہ ادا کریں محمد سلیم بیگ نے پرویز شوکت سے اتفاق کیا کہ مالکان کو نقصان نہیں ہو رہا ہے حکومت کی طرف سے بھرپور اشتہار مل رہے ہیں اور اسی طرح پراٸیویٹ سیکٹر سے بھی اشتہار مل رہے ہیں تنخواہوں کو ادا نا کرنا سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر مالکان سے رابطہ کرکے انہیں مجبور کرونگا کہ وہ تنخواہیں ادا کریں پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے کٸی کٸی ماہ سے تنخواہیں ادا نا کرنے والے اداروں کی تفصیل سے بھی چیٸرمین پیمرا کو آگاہ کیاPFUJ workers president Pervez Shaukat meet Chairman Pemra