counter easy hit

پٹرولیم بحران حکومتی نا اہلی کی وجہ سے پیدا ہوا :چوہدری نثار کا اعتراف

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کا بحران حکومتی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار اور ان کی ملک بھر میں ترسیل کے حوالے سے مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے عوام کو ان سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے موجودہ حالات میں عوامی مسائل کا احساس کرتے ہوئے سیکرٹری پٹرولیم اور ایم ڈی پی ایس او سمیت چار اعلیٰ افسروں کو معطل کر دیا ہے، وزیراعظم کے ان اقدامات کو عوام نے ضرور سراہا ہو گا لیکن دوسری طرف یہ بات بھی کسی ظلم سے کم نہیں کہ تمام بحران کے ذمہ دار وفاقی وزیر پٹرولیم کو اس حوالے سے کسی تفتیش کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور ان کی سیٹ ابھی تک محفوظ ہے۔