counter easy hit

پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا امکان

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھجوا دی ہے جس میں پیٹرول  کی قیمت میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

Petrol prices are likely to be reducedاوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارتِ پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں  65 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 55 پیسے اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا اور حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم  اپریل سے ہوگا۔