counter easy hit

پٹرول بحران، پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (یس ڈیسک) پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرول کا بحران حکومت کی کھلی ناکامی ہے۔

بحران کی ذمہ دار وزارت پٹرولیم، بجلی و پانی اور وزارت خزانہ ہیں۔ تینوں وزارتیں قومی اسمبلی ایوان میں جواب دیں۔

تحریک التوا میں کہا گیا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں 50 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوئیں۔

ایوان کو بتایا جائے کہ عالمی منڈی کی شرح کے حساب سے پٹرول قیمتوں میں کتنی کمی کی گئی۔ تحریک التوا پر نفیسہ شاہ، شازیہ مری، نوید قمر اور دیگر نے دستخط کئے۔