counter easy hit

نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی

اسلام آباد: احتساب عدالت میں ایون فیلڈ اورالعزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔

Petition filed for Nawaz Sharif and Maryam Nawaz's to exemption from attendanceتفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے حاضری سے 7 روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے، نواز شریف اور مریم نواز کا کلثوم نواز کے پاس رہنا ضروری ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف اور مریم نوازکو 7 روز کا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق کلثوم نواز کی حالت انتہائی تشویشناک ۔مسلسل وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے ۔ڈاکٹرز کی نواز شریف کو بریفنگ ۔جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹروں نے نواز شریف کو کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اس لیے ابھی ان کو وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے ۔صورت حال میں کوئی بہتری نہیں آئی ان کا ایک اور ریویو کیا جائے گاجس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کا وینٹی لیٹر ہٹایاجائے یا نہیں۔ ڈاکٹرز نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ کلثوم نواز کی حالت مزید نہیں بگڑی لیکن اس میں اب تک کوئی بہتری بھی نہیں آئی ۔ انہوں نے6دن میں صرف ایک مرتبہ اپنی پتلیوں کوحرکت دی ہے ۔ ڈاکٹر ز کے مطابق کلثوم نواز کی حالت انتائی تشویشناک ہے اور وہ ابھی وینٹی لیٹر ہٹانے کا مشورہ نہیں دیں گے ۔