yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل , پہلے ایڈیشن کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل

Web Editor March 23, 2018 1 min read
PESHAWAR, ZALMI, VS, ISLAMABAD, UNITED, TOUGH, MATCH, WILL, BE, PLAYED, AT, KARACHI, STADIUM
Share this:

.خصوصی رپورٹ ..اصغر علی مبارک سے

PESHAWAR, ZALMI, VS, ISLAMABAD, UNITED, TOUGH, MATCH, WILL, BE, PLAYED, AT, KARACHI, STADIUM

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں پہلے ایڈیشن کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جہاں باہمی مقابلوں میں یونائیٹڈ کو زلمی پر معمولی برتری حاصل ہے۔پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ کراچی میں ہونے والے مقابلے میں پشاور اور اسلام آباد ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے پشاور زلمی کی سفیر ماہرہ خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سفیر فواد خان کی تصاویر شیئر کرکے پی ایس ایل فائنل کو ان دونوں کا مقابلہ قرار دے دیا۔اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایونٹ کے تینوں ایڈیشن میں ہونے والے مقابلوں پر نظر دوڑائی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کو معمولی برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایونٹ کے تینوں ایڈیشن میں کُل 7 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فاتح رہی جبکہ تین میں فتح نے پشاور زلمی کے قدم چومے۔دونؤں ٹیمیں پہلی مرتبہ 2016 میں ہونے والے ایڈیشن میں مدمقابل آئی تھیں جب دونوں راؤنڈ میچوں میں پشاور زلمی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اسی ایڈیشن کے تیسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔2017 میں ہونے والے ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پشاور زلمی کو دونوں راؤنڈ میچوں میں شکست دی تھی۔ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تو پشاور زلمی نے یونائیٹڈ کو 34 رنز سے مات دے کر فتح سمیٹی لیکن رواں ایڈیشن کے دوسرے راؤنڈ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 26 رنز سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی مقابلوں میں 4-3 کی برتری حاصل کر لی تھی۔دونوں ٹیمیں اب تک پلے آف مرحلے میں صرف ایک مرتبہ 2016 میں آمنے سامنے آئیں جس میں یونائیٹڈ کی ٹیم فاتح رہی تھی اور یہ برتری انہیں فائنل میچ کیلئے بھرپور اعتماد بخشے گی۔ادھر اگر مجموعی طور پر ایونٹ میں کامیاب ترین ٹیم کی بات کی جائے تو پشاور زلمی کو یونائیٹڈ پر برتری حاصل ہے اور انہوں نے اب تک تینوں ایڈیشنز میں مجموعی طور پر 19 فتوحات سمیٹیں ہیں جبکہ اس فہرست میں یونائیٹڈ کی ٹیم 18 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے اور اس لحاظ سے ایونٹ کی تاریخ کی دو بہترین ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ادھرپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بورڈ کو اگلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آدھے میچز کو کراچی اور لاہور میں کرانے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں ہم ڈبل ویک اینڈ میچز کرائیں گے جس میں جمعرات اور جمعہ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اور ہفتہ اور اتوار کے میچز پاکستان میں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان کے لیے مزید بیرون ممالک کی ٹیموں کی میزبانی کرنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ 25 مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے بعد قومی ٹیم کے بیرونی دورے شیڈول ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہورہا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئے گی اور اس کے بعد ہمارے پاس موقع نہیں ہے کیونکہ ہم کھیلنے کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اگست اور ستمبر میں ہم ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے ساتھ 5 سے 7 میچز ہیوسٹن اور فلوریڈا میں کھیلنے کے لیے جگہ بنارہے ہیں تاہم اب تک یہ فیصلہ حتمی نہیں ہوسکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے آپشنز کو دیکھ رہے ہیں لیکن ہمارے پاس بیرون ملک کی میزبانی کا وقت نہیں ہے تاہم انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ کچھ ٹیمیں ہیں جو پاکستان میں کھیلنا چاہتی ہیں اور ہم ان کے ساتھ اگلے سال کا منصوبہ بنارہے ہیں اور ہم اعلیٰ سطح کی ٹیموں کو پاکستان لانا چاہتے ہیں جن سے ہم 3 سے 4 میچز نہیں پوری سیریز کھیلنا چاہتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب وقت نہیں ہے اور ہمیں تیاری کرنی ہوگی اور ایسا ہونے سے قبل قومی سطح پر سیکیورٹی کی صورتحال کو بھی بہترین بنانا ہوگا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اسلام آباد اور پشاور میں اسٹیڈیم کی تعمیر کی خوشخبری بھی سنائی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں ابھی مزید پی ایس ایل ہونے باقی ہیں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کی فائنل کی طرف دیکھ رہے اور ایک جانب پہلی چیمپیئن شپ جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ ہے جبکہ پشاور زلمی دوسری چیمپیئن شپ جیت کر سامنے آئی ہے، اب فائنل جو بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے ٹکٹ 20مارچ سے دستیاب ہوں گے اور پی ایس ایل فائنل کی نسبت سیریز کی ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی گئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز یکم اپریل سے تین اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی اور سیریز کے ٹکٹ 20 مارچ سے دستیاب ہوں گے۔میچوں میں شائقین کی دلچسپی اور اسٹیڈیم میں آمد یقینی بنانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل کی نسبت سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے سے کم کرکے پانچ سو روپے کردی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ بقیہ انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی کم رکھی گئی ہیں اور سب سے مہنگا ٹکٹ وی وی آئی پی انکلوژر کا ہو گا جس کی قیمت 6ہزار روپے رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے کم از کم ٹکٹ ایک ہزار اور سب سے مہنگا ٹکٹ 12ہزار روپے کا ہے۔,,,,

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post سام سنگ موبائلز میں بڑے پیمانے پر تکنیکی نقائص نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا
Next Post پنجا ب کے سرکار ی ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک شعبہ جات کی بھرتی پر پابندی ختم کی جائے ہومیوپیتھک ڈاکٹر محفوظ علی، تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال ٹیکسلا,ہومیوپیتھک ڈاکٹرمحمد عابدخان ، ہومیومیڈیکل آفیسر صدر فیڈو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرخان و دیگر کی اپیل
HOMEOPATHIC, APPOINTMENTS, SHOULD, BE, REINSTATE, IN, TEHSIL, AND, DISTRICT, HOSPITALS, PRESIDENT, TEHSIL, HEAD QUARTERS, HOSPITAL, GUJAR KHAN, APPEAL

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.