پشاور کے نواحی علاقے میں مشاق طیارے کو دوران پرواز فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔ کریش لینڈنگ میں پائلٹ محفوظ رہا،تاہم طیارے کو جزوی نقصان پہنچا۔

Peshawar: training plane crash landing in matni
پولیس کے مطابق پاک آرمی کے مشاق طیارے نے پشاور کے نواحی علاقے متنی میں کریش لینڈنگ کی ہے۔ حکام کے مطابق طیارے نے فنی خرابی کے باعث متنی کے علاقے سرہ خاورہ کےکھلے میدان میں لینڈنگ کی۔ کریش لینڈنگ سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ طیارے میں سوار پائلٹ محفوظ رہا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور جہاز کو اپنی تحویل میں لے کر متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا۔








