counter easy hit

سانحہ پشاور، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی مذمت

Khursheed Shah And Siraj ul Haq

Khursheed Shah And Siraj ul Haq

لاہور (یس ڈیسک) سانحہ پشاور پر جہاں ہر شہری اشکبار ہے وہیں سیاسی قیادت بھی انتہائی سوگوار ہے۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کہتے ہیں ایسی بربریت تو کبھی یہودیوں نے بھی نہیں دکھائی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ثابت ہو گیا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا کہ سانحہ پشاور جیسے واقعات کو جہاد اور اسلام سے نہیں جوڑنا چاہیے کوئی بھی مذہب ایسی درندگی کی اجازت نہیں دیتا۔ ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قوم اختلافات بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔

اے این پی کے غلام احمد بلور نے کہا کہ جو خود کو مسلمان کہلانے والوں نے کیا کسی غیر مسلم نے بھی نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما پیر صابر شاہ نے سانحہ کو ملکی تاریخ کا المناک ترین واقعہ قرار دیا۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے سانحہ پشاور کی مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کوئی بھی مذہب بچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ سیاسی رہنماؤں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر قیمت پر دہشتگردی کے خاتمے کا عزم بھی دہرایا۔