counter easy hit

سانحہ پشاور کے شہید بچوں اور اساتذہ کو ستارہ شجاعت دینے کا فیصلہ

Peshawar Tragedy Shuhda Children And Teachers

Peshawar Tragedy Shuhda Children And Teachers

اسلام آباد (یس ڈیسک) 16 دسمبر 2014ء کو آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردی کے واقعے میں 122 طلبہ، دو اساتذہ اور عملے کے 20 ارکان شہید ہوئے تھے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے شہداء کو قومی اعزازات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول کے 122 طلبہ اور 2 اساتذہ کو ستارہ شجاعت جبکہ عملے کے 20 ارکان کو تمغہ شجاعت دینے کیلئے صدر مملکت کو سفارش ایڈوائس بھجوا دی ہے۔ ایوارڈ دینے کا مقصد اے پی ایس پشاور کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کے دن دہشتگردوں نے اندوہناک کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں زیر تعلیم سیکٹروں بچوں کو شہید کر دیا تھا۔ سانحہ پشاور میں 122 بچے، دو اساتذہ اور عملے کے 20 ارکان شہید ہوئے تھے۔

سانحہ پشاور نے نہ صرف آرمی پبلک سکول کے بچوں اور لواحقین بلکہ پورے پاکستان کو جھنجھوڑ ڈالا تھا۔ سانحہ پشاور پاکستان کا ہی نہیں بلکہ انسانی تاریخ کا المناک، افسوسناک اور دل سوز سانحہ ہے۔ اس سانحے کے بعد پاکستانی دہشتگردی کیخلاف متحد ہو کر آواز اٹھاتے دکھائی دئیے۔