counter easy hit

پشاور کی کرسچن کالونی میں مسلح افراد کا حملہ، فورسز کی کارروائی میں تمام دہشت گرد ہلاک

Peshawar, Terrorists attacked Christian Colony, Forces gun down all terrorists in answer.gif

Peshawar, Terrorists attacked Christian Colony, Forces gun down all terrorists in answer.gif

پشاور: (یس نیوز)ورسک ڈیم کے قریب کرسچن کالونی میں مسلح افراد نے حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

یس نیوز کے مطابق پشاور میں ورسک ڈیم کے قریب واقع کرسچن کالونی میں علی الصبح 4 مسلح دہشت گرد داخل ہوئے اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت  گرد ہلاک اور 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرسچن کالونی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 2 سول گارڈز اورایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ  کرسچن کالونی میں ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد خود کش بمبار تھے تاہم حالات کنٹرول میں ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج،ایف سی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی جب کہ بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کے سے نمٹنا نہ صرف قابل تعریف ہےبلکہ فورسز کی اہلیت اور صلاحیت میں اضافہ بھی قابل قدر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website