counter easy hit

صوابی :لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ ، پولیس کی ہوائی فائرنگ

PESHAWAR: Protest

PESHAWAR: Protest

شہری طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ، صوابی جہانگیرہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا
صوابی (یس اُردو ) صوابی کے علاقے مانکی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے زورہ داروں کا میٹر شارٹ کر دیا ۔ شہری سڑکوں پر آئے اور خوب ہنگامہ کیا ، پولیس کو مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرنا پڑا ۔ صوابی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ زورہ داروں کا پارہ ہائی ہوگیا ۔ شہری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آئے اور صوابی جہانگیرہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔ مظاہرین کا احتجاج حد سے بڑھا تو قابو کرنے کیلئے پولیس کو آنا پڑا ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی ۔ علاقہ گولیوں کی تڑتراہٹ سے گونج اٹھا ۔ مظاہرین کہتے ہیں روزانہ 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور وولٹیج بھی کم ہیں ، روزے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ پیسکو انتظامیہ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ شارٹ فال بتائی ہے ۔