counter easy hit

پشاور سے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2ملزمان گرفتار

Peshawar, Pakistan

Peshawar, Pakistan

پشاور ……پشاور سے اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، رنگ روڈ پر گاڑی سے 6 پستول،8 ہزار کارتوس برآمد ، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پشاورپولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں رنگ روڈ پر کی گئی، اس دوران ایک گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا۔اے ایس پی فقیر آباد سرکل وسیم ریاض کے مطابق گاڑی سے 6 پستول اور 8 ہزار کارتوس برآمد ہوئے، 2ملزمان کوبھی گرفتارکیاگیا، جن کے ابتدائی بیان کے مطابق اسلحہ پنجاب سمگل کیاجارہا تھا۔