counter easy hit

پشاور: موٹر وے پر اسلحہ دکھاکربھاگنے کے واقعے کا ڈراپ سین

پشاور میں موٹر وے پر اسلحہ دکھانے اور کار بھگانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، ملزمان خاتون دوست کے ساتھ گھومنے نکلے تھے، PESHAWAR, MOTORWAY, RUN, AWAY, AFTER, SHOWING, ARMS, TO, MOTORWAY, POLICE, SEEN, DROPPEDایک ملزم پشاور میں گرفتار جبکہ دو مردان میں پکڑے گئے ۔

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق پولیس نےمشکوک کارکوطوروکےمقام پرپکڑلیا اور مشکوک کارمیں سوارلڑکا اورلڑکی سمیت 3افرادگرفتار کرلیا۔قبل ازیں ٹول پلازا پر موٹروے پولیس نے ایک گاڑی جس کا نمبرسی اے116ہے، کو رکنے کا اشارہ کیا تھا جس پر مشکوک گاڑی میں سوار نامعلوم افراد صوابی کی طرف فرار ہوگئے تھے۔موٹر وے پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر مشکوک گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی اور اس کا تعاقب شروع کردیا۔مراٹھی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے نکل کر ایک شخص نے موٹر وے پولیس پر پستول تان لی تھی ،اس دوران گاڑی میں سوار دوسرا شخص اورخاتون پشاورکی طرف فرار ہوگئے ۔گرفتار شخص کاشف کو پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔بعد ازاں مشکوک گاڑی میں فرار ہونے والے ایک مرد اور خاتون کو طورو کے مقام پر پکڑلیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website