yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پشاور کی مائیں آج بھی اپنے بچوں کا قصور پوچھتی ہیں

Yes 2 Webmaster February 12, 2015 1 min read
Crying Women
Share this:
Crying Women
Crying Women

تحریر : ایم آر ملک
مصر کا ایک مسلمان شاعر محمد الماغوط دنیا بھر کے دکھی انسانوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہے ”تمھارے پاس جو کچھ بھی ہے خوف ،چیخیں ،اُداسیاں ،بیماریاں ،پھٹے ہوئے پیٹ ،کٹے ہوئے جسم اور نچے ہوئے ناخنوں سمیت جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ مجھے روانہ کردو دنیا کے کسی بھی گلی کے کسی بھی چائے خانے کے پتے پر میرے نام بھیج دو کیونکہ میں انسانی دکھوں اور مصیبتوں کی ایک بہت بڑی فائل تیار کر رہا ہوں جب اُس پر بھوکے پیٹ اپنے نشان ثبت کر دیں گے اور انصاف کیلئے محو انتظار پلکیں دستخط کر دیں گی تو یہ فائل خدا کے حضور پیش کر دی جائے گی ” میں 1997سے کارزار ِ صحافت میں ہوں ،بہت کچھ لکھا صفحہ قرطاس پر دوسروں کی جنگ لڑی ،ٍدوسروں کے دکھوں کو اپنے آپ پر سہنا آسان کام نہیں میں نے جس فرد کی زندگی ،اُس کے غم کو لکھا اُس میں خود کو شامل کیا اور انسانی دکھوں کو لفظوں کی شکل دی لیکن میں نہیں جانتا کہ ان کاغذوں کو ایسی کیا بد دعا ہے کہ آپ اِن پر کتنے ہی جلتے حروف رکھ دیں یہ کا غذ نہیں جلتے جن لوگوں کے پاس احساس ہے جلتے ہوئے حروف پڑھتے ہوئے اُن کے احساسات سلگنے لگتے ہیں مگر کوئی کا غذ نہیں جلتا

شاید یہ بد دعا نہیں ہے بھی تو بد دعا نہیں کہنا چاہیئے اگر ایسا ہوتا تو خدا جانے دنیا کی کتنی کتابیں اپنے حروف کی آگ سے جل گئی ہو تیں پشاور کی مائوں کے اس سوال پر کہ ”ہمارے بچوں کا قصور کیا تھا ”پرلکھتے ہوئے بھی مجھے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ اتنے بڑے ظلم اور سفاکی پر بھی یہ کاغذ نہیں جلے پشاور کا سانحہ ہوا تو ایک دوست نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کے بستوں میں کفن رکھنے لگی ہیں یہ خوں آشام منظر میں ڈوبے ہوئے اس شہر کی مائوں کا نوحہ ہے جو آنکھ کے دشت میں دہکتے ہوئے الائو لئے زندگی کی دہلیز پر دل کے گرداب میں ٹوٹے ہوئے پتوں کی طرح کئی دنوں سے پشاور کی شاہرات پر سراپا احتجاج انصاف کی آرزو پر ماتم کناں ہے

وقت کے کپکپاتے ہوئے ہاتھ سے چھوٹ کرانصاف سے محرومی کے گہرے گڑے میں پڑے ہوئے افسردہ ڈھانچے فریاد کر ر ہے ہیں67برس قبل امن کے مذہب اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی دھرتی پر قانون اندھا ہے ،انصاف لنگڑا ہے ،منصف بہرا ہے ،عدالتیں مقتل اور تھانے آبر ئوں کی بولی لگانے والے بازار بن گئے ان معصوم شہدا کے باپ اپنی ٹوٹی ہوئی لاٹھیوں کی لحد سے لپٹے ہوئے زرد غموں کے جھرمٹ میں موت اور انصاف کے انتظار کی شمع جلائے سسک رہے ہیں قاتل درندوں نے مائو ں کی آغوش سے گلاب چھین کر ان میں روح تک اُتر جانے والے کانٹے بھر دیئے میں ان مائوں کو کئی روز سے شاہرات پر دیکھتا ہوں

بہنیں ہیں کہ آنسو ئوں میں بھیگے ہوئے آنچل آہوں کی دھوپ میں سکھا رہی ہیں مگر آنچل ہیں کہ بھیگتے چلے جارہے ہیں عرصے بعد اداس چہرے کے افق پر صبح نو کی کرن دیکھی شاید یہ سچے دوست کا ملن تھا مگر میرے ہاتھوں میں جو نوحہ تھمایا اُسے صفحہ قرطاس پر نہ بکھیروں تو تحریر کی تشنگی باقی رہے گی یہ شفقت پدری کی شدت کا اظہار ہے کہ ”شہیدو تم کو ہم سے بچھڑے بلکہ چھینے ہوئے دو ماہ سے زائد ہو گئے ہیں مگر تاحال زخم تازہ ،آنکھیں اشکبار ،فطرت کے قانون سے اختلاف نہیں مگربر سر اقتدار طبقہ کی بے حسی ۔ بیگانگی ، سیاست دانوں کی پہلو تہی ،معاشرے کی پرانی بھول جانے کی عادت قانون فطرت کو للکار رہی ہے ہم بے بس ،بے کس،بے نور آنکھوں کے ساتھ انصاف کے انتظار کی گھڑیاں گن رہے ہیں ،ہر آشنا چہرے کو آنکھوں کے اوپر ہاتھوں کا شیڈ بنا کر پہچاننے کی کوشش میں مصروف ہیں کیا یہ وہی لوگ ہیں جو ہمارے رشتہ دار ،ہمسفر ،بہی خواہ ،دوست ،عوامی خدمت کے دعویدار ،نامور صحافی ،انتظامی ستون ،آزاد عدلیہ ان سب کو کیا ہو گیا ہے ؟
کیا یہ کسی کی فریاد سے بے بہرہ ہیں ؟
کیا صحافی کے قلم کی سیاہی ختم ہو گئی ہے ؟
رشتوں کے خون میں سفیدی کا رنگ غالب آگیا ؟

آشنائوں کی ناشناسائی یہ سب کیا ہے ؟ شاید یہ بھی امتحاں میں شامل ہے اسی لیئے زندگی کا پیپر صبر کے قلم ،عبرت کے قرطاس ،شرافت کی گہرائی میں حل کرنا ہوگا ،زنجیریں کھٹکھٹانے کیلئے دستک کی سکت پیدا کرنا ہوگی ،فکر فردا کے مدہوش معاشرے کو جھنجھوڑنا ہوگا کل یک بیک تیری یاد آئی جیسے چپکے سے ویرانے میں بہار آئے جیسے ہولے سے چلے بادِ نسیم جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آئے اک ماں کا نو حہ ہے کہ رخت سفر باندھ رکھا ہے نہ جانے تہی دست کب تیرے پاس پہنچ جائوں اُمیدوں کا بیکراں سمندر لیئے احساس کی سولی پہ لٹکی ہوئی ماں تیری غم سے رنجور ،تیری یاد کے زخموں سے چکنا چور تیری یا د میں پل پل گم ہے ،گر قبول اُفتد زہے عزو شرف ”قلم بھی بڑے دنوں سے خاموش ہے بہت دن گزرے اخبارات کے صفحات سے بھی دور ہوں اور کبھی کبھی لکھتا بھی نہیں روانی منجمد ہو جاتی ہے

شاید یہ آنسوئوں کی کسی کہانی اور دکھوں کے کسی نوحے کا اثر ہوتا ہے جبھی تو ہاتھ میں تھامتا ہوں تو لکھنے کیلئے یہ ساکت ہو جاتا ہے اک ماں کے کرب کی تان بھی صحافی کے قلم پر ٹوٹی ہے میرے ہاتھ میں تھمے اس قلم نے معاشرے کی فریب کاری کو ننگا کیا ،ایک طبقہ کی بد دیانتی ،عداوت ،نفرت ،لوٹ مار پر لکھا اور آج بھی یہ کوشش ہے کہ یہ قلم وہ نوحے لکھے جو میرا دل چاہتا ہے ،وہ مرثیہ لکھے جو کوئی سنے تو اُس کا کلیجہ پھٹ جائے پشاور کے شہدا پر ایک آزاد نظم کے ساتھ اختتام کر رہا ہوں جس کا عنوان ہے ”سوالِ عدل”
میرے اخبار کے صفحات پر
گھمسان کارن ہے
سیاہ لفظوں کے شانوں پر
سجیلے عہد ناموں کے جنازے ہیں
لہو ُ کے سرخ چھینٹے ناشتے کی میز پر ہر سمت پھیلے ہیں
ذہن کب تک چپکے ذائقوں کا زہر چکھے گا
سوالِ عدل اب کیسے اُٹھے گا ؟
صدائوں میں بھنور پڑنے لگے ہیں

M.R.Malik
M.R.Malik

تحریر : ایم آر ملک

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif
Previous Post وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس
Next Post الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو معطل کرنے کا عمران خان کا مطالبہ مسترد کر دیا
Election Commission

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.