counter easy hit

پشتون دہشتگرد محسن داوڑ اور علی وزیر کے خلاف پشاور ہائیکورٹ نے دبنگ فیصلہ سنا دیا

Peshawar High Court verdicts verdict against Pashtun terrorist Mohsin Dawar and Ali Wazir

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کرنے کی درخواست مسترد ۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نےپی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔ محسن داوڑ اور علی وزیر نے کہا تھا کہ ان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کی جائے۔ یاد رہے کہ پی ٹی ایم کے دونوں رہنماؤں کو شمالی وزیرستان میں خرقمر چیک پوسٹ واقعے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا ۔دوسری طرف ایک خبر کے مطابق طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 22 اگست کو طورخم سے ایک افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا۔عمر داؤد کا پاسپورٹ عمران شاہد نے بتایا کہ افغان ایجنٹ عمر داود کے پاس افغان پاسپورٹ بھی تھا جو 5 بار بھارت بھی جا چکا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ عمر داود افغان اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا، اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر چکا ہے اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو کے خلاف پاکستان میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔ بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا، اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کر چکا ہے اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو کے خلاف پاکستان میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website