counter easy hit

پشاور: فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا،3 اہلکار زخمی

Peshawar blast forces, 3 injured

Peshawar blast forces, 3 injured

پشاور……پشاور میں ٹول پلازہ کےقریب سیکیورٹی فورسزکے قافلے کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا ۔تفصیلات کے مطابق ٹول پلازہ پر سڑک کنارے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس میں سوار 3 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔ٹرک میں 15 اہلکار سوار تھے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھاتاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔