counter easy hit

پشاور :مسکین آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے دو مزدور جاں بحق

PESHAWAR: At least t

PESHAWAR: At least t

چھ مزدور مکان کی خستہ حال دیوار کی مرمت کر رہے تھے ، دو مزدور شدید زخمی ، دو کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کی کوشش جاری
پشاور (یس اُردو) پشاور کے علاقے مسکین آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے چھ مزدور دب گئے ۔ دو کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دو ملبے کے نیچے دم توڑ گئے ۔ ملبے کے نیچے دبے مزید دو مزدوروں کی تلاش جاری ۔ مسکین آباد میں خستہ حال مکان کی دیوار مرمت کے دوران گرگئی ۔ ملبے کے نیچے مزدور دب گئے ۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔ ریسکیو کاعملہ بھی موقع پر پہنچ گیا جس نے بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹا کر دو مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا ۔ اہل علاقہ کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث مکان کی حالت شکستہ ہوگئی تھی ۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے کے نیچے دبے افراد کی تلاش جاری ہے اور انہیں نکالنے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے ۔ ملبے کے نیچے سے نکالے گئے دونوں مزدوروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔