counter easy hit

پشاور :اسلحہ سکینڈل کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی

Peshawar arms scandal

Peshawar arms scandal

پشاور …..پشاور کی احتساب عدالت نے اسلحہ سکینڈل کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی، اسلحہ اسکینڈل کیس کی سماعت احتساب جج ابراہیم خان کی عدالت میں ہوئی۔ سابق آئی جی خیبر پختونخوا ملک نوید عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت میں نیب کی طرف سے دلائل جاری رہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی ۔
اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی خیبر پختونخوا ملک نوید سمیت پولیس افسران اور اہلکارملوث ہیں ان پر خیبر پختونخوا پولیس کے لئے اسلحہ کی خریداری میں ایک ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن کا الزام ہے ۔