پشاور کے چارسدہ روڈ پر ناگمان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3سیکورٹی اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے جبکہ2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

PESHAWAR: 9 injured including security officials in blast at Charsadda Road
ایس پی آپریشنزسجاد خان کا کہنا ہے کہ ملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے ۔ دھماکے میں 5کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کےمطابق واقعے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے وقت مسافر گاڑی میں سوار افراد بھی زخمی ہوئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔








