counter easy hit

پشاور: 1 ماہ میں 515 افراد چوہوں کے کاٹنے سے ہسپتال منتقل

Peshawar 515 in

Peshawar 515 in

پشاور میں چوہوں نے شہریوں پر وار تیز کر دیئے۔ گزشتہ ماہ سے اب تک چوہوں کے کاٹنے سے 515 افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ ضلعی حکومت نے چوہوں کے خاتمے کیلئے نئی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
پشاور: (یس اُردو) خونخوار چوہے پشاور کے شہریوں کیلئے درد سر بن گئے۔ بچہ ہو یا بڑا، کوئی بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں۔ جمعہ کی شب بھی ان خون آشام چوہوں نے 25 افراد کو کاٹ لیا، جنہیں علاج کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ ماہ سے اب تک چوہوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے 515 افراد کو ہسپتال لایا جا چکا ہے۔ضلعی حکومت نے چوہوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد چوہا مار ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ہر ٹیم میں دس سے بارہ اہلکاروں کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔ صفائی کی ذمہ دار نجی کمپنی کے مطابق اب تک 7500 چوہوں کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے لیکن شہری پھر بھی مطمئن نہیں۔ لیڈٰی ریڈنگ ہسپتال میں چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کو مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے جس سے حکومتی خزانے کو نقصان بھی پہنچ رہا ہے۔