counter easy hit

پشاور: ایک گھنٹے کے دوران 2 دھماکے، 3 افراد زخمی

پشاور میں ایک گھنٹے کے دوران 2 دھماکوں میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

Peshawar: 2 Blast during an hour, 3 injured

Peshawar: 2 Blast during an hour, 3 injured

پشاور کے علاقے اُرمڑ میں شمشتو روڈ پر واقع لڑکیوں کےپرائمری اسکول کے باہر دھماکا ہوا جس سے اسکول کے مرکزی گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق اسکول کے باہر دو بم نصب تھے جن میں سے ایک پھٹ گیا جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوسرے بم کو ناکارہ بنایا۔

دوسرا دھماکا خٹکو پل کے قریب اسکول سے واپس جانے والی محکمہ انسداد دہشت گردی کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website