counter easy hit

پشاور:مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن150 افرادزیر حراست

PESHAWAR: 150 suspects arrested

PESHAWAR: 150 suspects arrested

پشاور…….پشاورکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران ایک سو پچاس افراد کو حراست میں لیاگیا۔ سرچ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ آغا میرجانی، فقیرآباد اور پہاڑی پورہ کی حدود میں کئےگئے۔ جس دوران 14 افغان باشندوں سمیت 150 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جبکہ 73 افراد کو کرایہ داروں کے کوائف جمع نہ کرانے پر گرفتارکیاگیا۔ آپریشن کے دوران 11 پستول، 2 ایس ایم جیز اور سیکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔