counter easy hit

چھوٹو گینگ نے شہباز شریف کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا: پرویز الہٰی

 Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الہٰی پنجاب حکومت پر برس پڑے، کہتے ہیں چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس بے نقاب کر دی ہے، پنجاب حکومت خود تاوان دیکر مغوی بازیاب کراتی رہی ہے، رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ چھوٹے چودھری کے دور میں پروان چڑھا۔
لاہور: (یس اُردو) مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الہٰی نے چھوٹو گینگ کے معاملے پر پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت چھوٹو گینگ کو تاوان دیکر مغوی بازیاب کراتی رہی ہے۔