counter easy hit

پیرو میں ٹریفک حادثے میں 37 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Peru Traffic Accident

Peru Traffic Accident

لیما (جیوڈیسک) پیرو میں 3 بسوں اور ٹرک میں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 84 زخمی ہو گئے۔

پیرو کے جنوب مغربی علاقے ہرامے میں مرکزی شاہراہ پر 3 مسافر بسیں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 84 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق متعدد افراد کی حالت کی تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ 2013 کے بعد پیرو میں ہونے والا سب سے زیادہ جان لیوا حادثہ ہے، 2 سال قبل کزکو کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے 51 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔