counter easy hit

ایران نےخلیج فارس سے امریکی بحریہ کی 2کشتیاں قبضےمیں لے لیں

 US Navy took 2 boats

US Navy took 2 boats

واشنگٹن ……ایران نے خلیج فارس سے امریکی بحریہ کی 2کشتیاں قبضےمیں لے کر 10اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے 2 امریکی کشتیاں قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔
امریکی دفاعی حکام کے مطابق امریکی کشتیوں سےکویت اوربحرین کےدرمیان رابطہ منقطع ہواتھا، ایک خاتون سمیت 10 امریکی اہلکارایران کی حراست میں ہیں۔ ایران نے خلیج فارس سے امریکی بحریہ کی2 کشتیاں قبضےمیں لیکر عملے کے 10 ارکان کو حراست میں لے لیا،امریکا کا کہنا ہے کہ جوان تربیتی مشن پر تھے،کشتیاں خراب ہونے پر ایران کی سمندری حدود میں جا نکلے،عملے کی آج رہائی کا امکان نہیں۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران نے عملےکو فوری واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی ہم منصب جان کیری کو ٹیلی فون پر یقین دہانی کرادی ہے کہ امریکی عملےکوفوری واپس بھیج دیا جائے گا۔ تاہم امریکی حکام کے مطابق زیرحراست امریکی کشتیوں کےعملےکی فوری حوالگی کاامکان نہیں ۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق فارسی جزیرے کے قریب 2 امریکی کشتیاں ایرانی سمندری حدود میں1 کلو میٹر اندر گھس گئی تھی ۔ ایرانی حکام کا دعوی ہے کہ امریکی کشتیاں مبینہ طور پر جاسوسی کر رہی تھیں اور ایرانی گارڈز نےکشتی سےجاسوسی کے آلات بھی برآمد کرلیے ہیں جبکہ زیر حراست تمام امریکی اہلکار محفوظ اور خیریت سے ہیں۔