counter easy hit

پرفیوم استعمال کریں، لیکن کہیں غلط جگہ پرفیوم لگا کر بڑا نقصان نہ کروا بیٹھیں

آجکل ہر انسا ن خوش لباس نظر آنے کیساتھ ساتھ یہ بھی چاہتا ہے کہ اس کی شخصیت پر کشش ہو ۔ ایسے میں بہت مختلف ہربے آزماتے نظر اآتے ہیں ان میں سے اچھے پر فیو م کا استعما ل بھی ایک ہربہ ہے ۔ پرفیوم استعمال کریں، لیکن شدید گرمی کے موسم میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے کہ کہیں غلط جگہ پرفیوم لگا کر بڑا نقصان نہ کروا بیٹھیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پرفیوم اور دھوپ کا ملاپ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔اگر آپ گردن پر پرفیوم چھڑک کر دھوپ میں نکل جاتے ہیں تو اس پر براہ راست دھوپ پڑنے کی صورت میں ’پوئیکیلو ڈرما آف سیواٹ‘ نامی جلدی بیماری پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ بیماری جلد پر دھبوں کی صورت میں نمودار ہوتی ہے، جن میں کھجلی، درد اور شدید جلن ہوتی ہے۔ یہ دھبے دراصل جلد میں خون کی شریانوں کے پھٹنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور ان کے نشان ایک مدت تک باقی رہتے ہیں اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔‎ پرفیوم میں الکوہل ملا ہوا ہوتا ہے، الکوہل دو قسم کے ہوتے ہیں، ایک وہ الکوہل جو کھجور یا انگور سے بنتا ہے، وہ ناپاک اور حرام ہے، اگر وہ الکوہل پرفیوم میں ملا ہوا ہے تو وہ پرفیوم ناپاک ہے، اس کو کپڑوں پر لگانا یا جسم پر ملنا حرام و ناپاک ہے، کپڑے اورجسم ناپاک ہوجائیں گے۔ ایسے پرفیوم کو لگاکر نماز نہیں ہوگی۔ اور دوسری قسم کا الکوہل وہ ہوتا ہے جو سبزی سے، آلو سے،کوئلے سے بنتا ہے وہ پاک اور جائز ہوتا ہے، ایسا الکوہل اگر پرفیوم میں ملا ہوا ہے تو اس پرفیوم کا لگانا جائز ودرست ہے۔ اگر شک ہو کہ کون سا الکوہل ملا ہوا ہے تو پرفیوم کا استعمال نہ کرنا چاہیے، بلکہ اس سے بچنا چاہیے، فی نفسہ خوشبو کا استعمال کرنا تو سنت نبوی ہے لیکن کسی خوشبو میں پیشاب، خون، شراب وغیرہ ملی ہو تو اس خوشبو کا استعمال کرنا حرام وناجائز ہے، خواہ سر میں درد ہو یا نہ ہو۔

Perfume, should, be, used, but, at, appropriate, place, because, it, can, be, harmful, for,body

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website