counter easy hit

دبئی جانے کے خواہشمندوں کے لیے کھلی چھٹی ، ویزہ فری

دبئی(ویب ڈیسک) یو اے ای اور ابو ظہبی ٹرانزٹ ویزہ 48 گھنٹے کے لیے فری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ” دنیا نیوز” کے مطابق دبئی حکام نے یو اے ای اور ابو ظہبی ٹرانزٹ ویزہ 48 گھنٹے کے لیے فری کر دیا ہے۔ ٹرانزٹ ویزہ لینے کے لیے

ہوائی اڈوں پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی حکام کا کہنا ہے کہ 50 درہم کی ادائیگی پر ویزے کی معیاد 4 دن تک بڑھ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ایک نئی ویزا سہولتیں اور بیمہ (انشورنش) پالیسی متعارف کرانے کی منظوری دی ہے جس کے تحت اب غیر ملکی ورکروں کو سالانہ60 درہم بیمے کے لیے ادا کرنا ہوں گے۔کابینہ کا اجلاس یو اے ای کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کے زیر صدارت ہوا۔ کابینہ کی منظور کردہ نئی بیمہ اسکیم کے تحت نجی شعبے میں کام کرنے والے تارکینِ وطن کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے اور اس سے آجروں پر اضافی مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔ اس سے کاروباری اداروں کو زر ضمانت کی شکل میں جمع کرائے گئے 14 ارب درہم کی رقم واپس مل سکے گی۔