counter easy hit

عوام اپنی گاڑیوں کو دوبارہ پیٹرول یا ڈیزل پر منتقل کریں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنی گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال کر انہیں دوبارہ پیٹرول یاڈیزل پر منتقل کر دیں۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے سپرہائی وے پر مسافروین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہو نے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئے دن مسافر بسوں، ویگنوں اور نجی گاڑیوں میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔ جس کی ایک وجہ ناقص گیس سلنڈر اور ان کی تنصیب کا ناقص نظام بھی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سلنڈر والی گاڑیو ں میں سفر نہ کریں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ غیر معیاری سلنڈر والی بسوں اور گاڑیوں کو سڑک پر لانے کی اجازت نہ دی جائے۔