counter easy hit

قوم قرضوں میں ڈوب چکی، اوپر بیٹھے لوگ عوام کا نہیں سوچتے: عمران خان

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے پاکستان کی عوام ہی اصل طاقت ہے، عوام کا حکومت سے اعتماد ختم ہو چکا ہے، اوپر بیٹھے لوگ عوام کا نہیں سوچتے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے قوم قرضوں میں ڈوب رہی people-sitting-damaged-in-the-national-debt-above-do-not-think-of-the-public-imran-khanہے۔ انہوں نے کہا میری والدہ کو کینسر ہوا تو پتہ چلا ملک میں کوئی ہسپتال نہیں، اللہ ہر کسی کو زندگی بدلنے کا ایک موقع ضرور دیتا ہے، کسی نے نہیں سوچا غریب اپنا علاج کیسے کرائے، ملک کے ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر دکھ ہوتا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا صرف اپنے لیے سوچنے والوں کی زندگیوں میں کوئی فرق نہیں پڑتا، عالمی طرز پر اس کی مثال ڈونلڈ ٹرمپ ہے، ٹرمپ جیسے لوگوں کا مقصد صرف پیسہ بنانا ہوتا ہے۔