counter easy hit

عوام عید الضحٰی پر کوروناوائرس سے بچنے کے لیے حکومتی ایس او پی فالو کریں۔حمزہ علی خان ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی

اسلام آباد(اصغر علی مبارک سے ) ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ریجن ریسکیو 1122 جناب حمزہ علی خان نے کہا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ عید الضحٰی پر کوروناوائرس کے خطرات سے بچنے کے لیے حکومت کے قائم کردہ ایس اوپیز کو فالو کریں تاکہ پاکستان اس وبا کی صورت حال پر قابو پا سکے سمارٹ لاک ڈاؤن عوام کی زندگیاں بچانے کیلئے موثر اقدام ہے خصوصی انٹرویو میں ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 عالمی وبا کے دوران ہر آول دستے کا کردار ادا کیا ھمارے 9 ریسکیو اہلکار کوروناوائرس کا شکار ہوئے اور اب الحمد للہ تندرست ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر اور ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کی ولولہ انگیز قیادت میں ھمارے سٹاف کے حوصلے بلند ہیں ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے بتایاکہ اس عیدالاضحٰی کیلئے خصوصی ریسکیو پلان جاری کردیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے تمام افسران کوخصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں کوروناوائرس کی ایمرجنسی کیساتھ معمول کی ایمرجنسی میں بروقت سروس کی فراہمی اولین ترجیح رہی ہے عیدالاضحی کے موقع پر ضلع راولپنڈی میں 450سے زائد ریسکیور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے عید تعطیلات کے دوران 78 ایمرجنسی وہیکلز آپریشنل ہوں گی جن میں ایمرجنسی ایمبولینسیں،فائر وہیکل،موٹربائیک ایمبولینسیں اور ریسکیو وہیکل شامل ہیں ریسکیو اہلکاروں کی عید پرچھٹیاں بھی محدود کر دی گئی ہیں ۔مساجد،عیدگاہوں اوراہم مقامات پر سپیشل ریسکیو پوسٹیں قائم کی جائیں گی واضح رہے کہ ریسکیو 1122نے ماہ جولائی میں3154ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا ۔ ماہِ جولائی کے دوران ایمر جنسی سروس نے 3282ایمر جنسی کا لز میں سے 953روڈ ٹریفک حا دثات ، 2 عما رت منہدم ہو نے کے واقعا ت ، 354سپیشل ریسکیو آپر یشن ، 1727میڈیکل ایمر جنسینز اور 7ڈوبنے کے واقعات، ایک عمارت منحدم ہونے کے واقعہ میں بر وقت رسپا نس کر کے مد د فراہم کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website