counter easy hit

مٹیاری ریلوے پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی، 6 افراد جاں بحق

Train Accident

Train Accident

مٹیاری: جسکانی پھاٹک پر کار گرین لائن ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مٹیاری میں جسکانی پھاٹک پر کار گرین لائن ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں کار میں موجود 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں جب کہ لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرین گزرنے کے دوران پھاٹک بند نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس پر اہل علاقہ نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا تاہم ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔