counter easy hit

پی ٹی آئی میں اپنوں کو نوکریوں سے نوازا جانے لگا: کس کو ترجمان وزیراعظم برائے تجارت وسرمایہ کاری مقرر کر دیا گیا؟

People in PTI began to be offered to the employers: Who was appointed as Prime Minister for Trade Intermediate?

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صاحبزادہ عامر جہانگیر کو وزیراعظم کا ترجمان تجارت وسرمایہ کاری مقرر کر دیا گیا.تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ عامر جہانگیر یورپ اوربرطانیہ سے ہونے والی تجارت وسرمایہ کاری کے ترجمان ہوں گے.وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا .یہ اہم فیصلہ عامر جہانگیر کی دو روزپہلے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا گیا. نوٹیفکیشن کے مطابق صاحبزادہ عامرجہانگیرکاعہدہ اعزازی ہوگا.خیال رہے کہ عامر جہانگیرکو اس سے پہلے بھی وزیراعظم کا معاون خصوصی بنایا گیا تھا، البتہ بعض حلقوں میں تنقید کےباعث عامر جہانگیرعہدے سے مستعفی ہوئے تھے.اب صاحبزادہ عامر جہانگیر کو دوبارہ وزیراعظم کا ترجمان تجارت وسرمایہ کاری مقرر کیا گیا ہے، نوٹیفیکشن بھی جاری ہوگیا.گزشتہ مرتبہ عہدے سے معذرت کرتے ہوئے صاحبزادہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا تھا کہ معاون خصوصی کا عہدہ دینا اعزاز کی بات ہے، میں اس کام کے لیے کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میرے منہ سے صرف تین الفاظ سننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ میں ’این آر او‘ کے تین لفظ بول دوں لیکن میں انہیں این آر او نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے خود ایک دوسرے پر کیسز کیے، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر کیسز کر کے انہیں رکھ دیا اور کہا کہ میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا تم مجھے کچھ نہیں کہو گے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ پہلے دن سے حکومت گرانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے مجھے ایک دن بھی پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا اور یہ صرفاین آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا۔ خیال رہے کہ ویزراعظم تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے جہاں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں جلد امریکہ جا رہا ہوں اور میں وہاں جا کر ہوٹل میں نہیں ٹھہروں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہر یں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website