counter easy hit

عوام بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی کے جلسوں میں نہ بھیجیں، حنیف عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان سے قوم کے سامنے آکر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنی بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی جلسوں میں نہ بھیجیں۔

People do not send sister daughters to PTI rallies, Hanif Abbasi

People do not send sister daughters to PTI rallies, Hanif Abbasi

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے غیرت کا ثبوت دیا اور شیطانیت کو ننگا کردیا، ہم گلالئی کی عزت کے رکھوالے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے انکشاف سامنے آنے کے بعد پوری پاکستانی قوم کرب میں ہے، اگر ان الزامات کی تحقیقات نہ ہوئیں تو ہم کہیں گے انصاف کا جنازہ نکل گیا، عمران خان پوری قوم کے سامنے آ کر معافی مانگیں، عائشہ گلالئی نے جو بات آج بتائی وہ تو میں نے ڈیڑھ سال پہلے بتادی تھی، میں نے تو پہلے بھی عوام سے ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی کے جلسوں میں نہ بھیجیں۔

حنیف عباسی نے عمران خان کے بلیک بیری فون کا معائنہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیرمین کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، بیٹی سے پوچھتے ہو کہ کونسا میسیج آیا ہے، آپ پر 63، 62 تو ثابت ہوگئی ہے اب 66، 65، 64 ثابت ہونا باقی ہے، انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو اپنی زبان کو لگام دیناہوگی، ورنہ لوگ تمہیں راولپنڈی کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website