counter easy hit

نواز شریف ہمارے لیڈر تھے ،ْ ہیں اور رہیں گے ،ْعدالتی فیصلے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے ،ْشاہد خاقان عباسی

PEOPLE, CHANGING, THEIR, LEADERS, CAN NOT, SERVE, THE, COUNTRY, SAYS, PRIME MINISTER, SHAHID, KHAQAN ABBASI

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ،ْ کسی کو گالیاں نہیں دیں ،ْ ہر روز پارٹی اور لیڈر بدلنے والے پاکستان کی خدمت نہیں کرتے ،ْ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں پولنگ اسٹیشنز پر ہوتے ہیں ،ْ2018کے انتخابات میں پاکستان کے عوام نوازشریف اور ن لیگ کے حق میں فیصلہ کرینگے ،ْ مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن سے خطاب
نواز شریف ہمارے لیڈر تھے ،ْ
سیالکوٹ ……..وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمارے لیڈر تھے ،ْ ہیں اور رہیں گے ،ْعدالتی فیصلے ردی کی ٹوکری میں جائیں گے ،ْ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ،ْ کسی کو گالیاں نہیں دیں ،ْ ہر روز پارٹی اور لیڈر بدلنے والے پاکستان کی خدمت نہیں کرتے ،ْ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں پولنگ اسٹیشنز پر ہوتے ہیں ،ْ2018کے انتخابات میں پاکستان کے عوام نوازشریف اور ن لیگ کے حق میں فیصلہ کرینگے ۔
پیر کو مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ،ْ کسی کو گالیاں نہیں دیں ،ْہر روز پارٹی اور لیڈر بدلنے والے پاکستان کی خدمت نہیں کرتے، ہمارے لیڈر کل بھی نوازشریف تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی وہی ہمارے لیڈر ہوں گے ،ْہم میں سے کوئی وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ،ْہمیں اس بات پر فخر ہے کہ نواز شریف جس پر بھی ہاتھ رکھتے وہیں وزیر اعظم ہوتا ،ْیہی جمہوریت کی کامیابی ہے ،ْہمیں امید ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے حق میں فیصلہ کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کے مسائل حل کئے ہیں، ہم نے ان مشکلات کو حل کیا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کئے ،ْ4 سال پہلے جمعے کی نماز پڑھنے جاتے وقت بھی یہ خوف رہتا تھا کہ کہیں خودکش حملہ نہ ہوجائے لیکن آج ہم امن سے رہتے ہیں، کراچی جو دنیا کے 5 پرتشدد شہروں میں شمار ہوتا تھا لیکن اب وہاں امن ہے، پاور پلانٹس، سی این جی اسٹیشنز اور گھروں میں گیس نہیں تھی لیکن آج صورت حال مختلف ہے۔
موجودہ دور حکومت میں 1800 کلومیٹر سے زائد موٹر ویز بنائی گئیں، یہ تمام چیزیں ملک کی معیشت کو مضبوط کریں گی اور یہ سب پورا پاکستان محسوس کرتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں کسی قسم کی شرمندگی نہیں کیوں کہ ہم نے پاکستان کے مسائل حل کیے ہیں، سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے، جب بھی ایسا ہوا تو ان فیصلوں کو نا تو پاکستان کے عوام نے مانا اور نا ہی تاریخ نے اسے قبول کیا ،ْ سیاست کے فیصلے پولنگ اسٹیشنز پر ہوتے ہیں، جولائی میں عام انتخابات ہوں گے، اس میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ سر آنکھوں پر ہوگا ،ْنوازشریف کا فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا ،ْعوام اور تاریخ اسے بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے ،ْہمیں پورا یقین ہے کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ ہی جیتے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website