yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

لوگ فیصلوں کا انتظار اور چیف جسٹس دودھ کا معائنہ کررہے ہیں، نواز شریف

Web Editor April 4, 2018 1 min read
People are waiting for decisions and Chief Justice are examining Milk, Nawaz Sharif
Share this:

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوگ نسلوں سے فیصلوں کا انتظار اور چیف جسٹس دودھ کی کوالٹی چیک کررہے ہیں۔

People are waiting for decisions and Chief Justice are examining Milk, Nawaz Sharifاحتساب عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ملک انگریزوں سے آزاد کروا کر مارشل لاوٴں میں قید کر دیا گیا، الیکشن کے التواء کی کوئی گنجائش نہیں، کسی نظریہ ضرورت کو قبول نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں حالیہ دنوں میں ہونے والی تبدیلیاں مشکوک ہیں، چیئرمین سینیٹ ایک مشکوک شخص کو بنا دیا گیا ہے، ملک میں ایک مکروہ کھیل کھیلا جارہا ہے جس میں نامی گرامی سیاستدان شامل ہیں، اندر کی کہانی تو نہیں جانتا لیکن آصف زرداری جو کام کررہے ہیں وہ شرمناک ہیں، مشکوک کاموں کا وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاستدان کا کوئی اصول اور موقف ہونا چاہیے، عمران خان نے آصف زرداری کو بیماری قراردیا اور کہا تھا کہ ان سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا، عمران خان بتائیں کیا ان کے لوگوں نے ڈپٹی چیئرمین کے لیے تیر کے نشان پر مہر نہیں لگائی۔

حکومتی دعوؤں کے برعکس ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ پر نواز شریف نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں ہزاروں میگا واٹ بجلی سسٹم میں آئی، جب تک میں وزیراعظم تھا تو لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی تھی، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کی وجوہات جاننے کے لئے حکومت سے بات کروں گا، کسی کمپنی کے واجبات ادا کرنا ہیں یا کوئی اور وجہ ہے؟ معلوم کروں گا۔

کلثوم نواز کی عیادت کے لیے استثنیٰ کی درخواست مسترد کئے جانے سے متعلق نواز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ مشاورت کیلئے میرا اہلیہ کے پاس ہونا ضروری ہے،مجھے اپنی بیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر صحافی نے سوال کیا کہ جج صاحب نے کہا تھا کہ آپ کے پاس 5 دن تھے آپ جا سکتے تھے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ لندن جانے اور آنے میں دو دن لگتے ہیں، اور ان دنوں میں ویک اینڈ تھا، ڈاکٹرز ہفتہ اور اتوار مشاورت نہیں کرتے۔

چیف جسٹس پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے حوالے سے ان کی شاہد خاقان عباسی سے کوئی بات نہیں ہوئی، لوگ نسلوں سے فیصلوں کا انتظار اور چیف جسٹس دودھ کی کوالٹی چیک کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ اور مقننہ کی کوئی ضرورت نہیں، سارا کام چیف جسٹس کے ہاتھ میں دے دینا چاہئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Why not the control of Sheikh Zaid Hospital, Chief Justice
Previous Post کیوں نہ شیخ زید اسپتال کا کنٹرول بھی خود سنبھال لیں، چیف جسٹس
Next Post عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی
Ayesha Khan told the reason for leaving Showbiz

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.