counter easy hit

عوام ہوشیار! عید کے دنوں میں بڑی پابندی عائد کر دی گئی

People are smart! Big ban was banned in Eid days

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے عید کےدنوں میں سمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی اور ایک ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔جس میں کہا گیا 5 جون سےسمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی، ساحل سمندر پر نہانے پر دفعہ 144 ایک ماہ کیلئےنافذکی گئی ہے۔عید کے دنوں میں ون ویلنگ اور موٹرسائیکل ریس پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔واضح رہے عید الفطر، عید الضحیٰ اور مخصوص دنوں میں سندھ حکومت کی جانب سے حفاظتی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے سمندر پر نہانے کی پابندی عائد کی جاتی ہے کیونکہ ان ایام میں منچلے نوجوان بڑی تعداد میں سمندر کا رخ کرتے ہیں اور جذبات میں آکر اپنی جان تک گنوا بیٹھتے ہیں۔دوسری جانب چاند رات اور عیدالفطرپر سیکیورٹی کےلیےپولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ، ڈی آئی جی کا کہنا ہے شہر کی 4533مساجد میں نماز عید ادا کی جائےگی، مساجدکی سیکیورٹی پرپولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔193 سے زائد نمازعیدکےاجتماعات کوبھی سیکیورٹی دی جائےگی جبکہ 6 ایس پی،34 ڈی ایس پی،84 ایس ایچ اوزاور7ہزارپولیس اہلکارتعینات ہوں گے، نمازیوں کو تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔ڈی آئی جی نے کہا ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی اجازت نہیں دیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے عید کےدنوں میں سمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی اور ایک ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔جس میں کہا گیا 5 جون سےسمندر میں نہانے اورہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی، ساحل سمندر پر نہانے پر دفعہ 144 ایک ماہ کیلئےنافذکی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website