counter easy hit

۔ عوام کے لیے ایسا اعلان کر دیا کہ لوگ جھولیاں اٹھا کر دعائیں دینے لگے

. People announced that people pick up the swings and pray

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے کے عوام کی سہولت کے لئے اراضی کی دستاویزات کا حصول مزید آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے عوام کی سہولت کے لئے بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اراضی سینٹرز کیساتھ24 کمرشل بینکوں کے ذریعے بھی اراضی کی دستاویزات کا اجراء کیا جائے گا۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور24کمرشل بینکوں کے مابین سروس لیول کے معاہدے کے تحت بینکوں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ تک رسائی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل بینک بھی اراضی کے دستاویزات کی تصدیق کرسکیں گے اورعوام اس نظام کے تحت کمرشل بینکوں سے اراضی کی دستاویزات بھی حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں سے کاشتکاروں کے لئے قرضے کے حصول میں بہت آسانیاں پیدا ہوں گی کیونکہ پہلے کاشتکار کوقرضے کیلئے کئی بار بینک اوراراضی سینٹر کے چکر لگانے کی زحمت کرنا پڑتی تھی لیکن اس نظام کے تحت کاشتکار کو قرضے کی فراہمی تین دن میں یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئے نظام کے تحت مانیٹرنگ کا مو ثر میکانزم بنایا جائے اورکاشتکار کو قرضے کی ادائیگی مقررہ مدت میں ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے ذریعے اراضی کی دستاویزات کے اجراء کا فیصلہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس اقدام سے عوام کو بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔بینکوں میں فرد ملکیت کے اجراء کیلئے علیحدہ کاؤنٹرزقائم کیے جائیں گے اور اس اقدام سے خدمات کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے پاکستان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اس طرح کے مزید اقدامات کریں گے۔صوبائی وزیر ریونیو ملک محمد انور، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،سٹیٹ بینک کے نمائندے اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website