counter easy hit

پینٹاگان کی جانب سے جنرل راحیل شریف کا خیر مقدم

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

واشنگٹن: ترجمان پینٹاگان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف آج امریکی وزیردفاع سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکا کے 5 روزہ دورے پر ہیں۔ آج وہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اور نائب وزیر دفاع رابرٹ او ورک سے ملاقات کریں گے۔آرمی چیف امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سینٹرل کمان کے کمانڈر سے بھی ملیں گے۔

پینٹاگان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکاکا خیرمقدم کرتے ہیں